ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن کالج فور ویمن کے سوفیصد نتائج؛ لڑکوں کا بھی بہترین پرفارمینس

بھٹکل انجمن کالج فور ویمن کے سوفیصد نتائج؛ لڑکوں کا بھی بہترین پرفارمینس

Sun, 24 Jul 2016 18:36:31  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 24 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن کالج کے طلبا و طالبات نے اس بار شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے پوری کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ طالبات کے نتائج جہاں سو فیصد درج کئے گئے ہیں وہیں لڑکوں نے بھی اس بار بہترین پرفارمینس پیش کیا ہے۔

انجمن کالج سکریٹری جاوید حُسین آرمار کی فون پردی گئی اطلاع کے مطابق اس بار انجمن کالج فور ویمن نے سو فیصد نتائج درج کئے ہیں۔ بی کام میں بھی ہماری طالبات نے سو فیصدی کامیابی درج کی ہے اور بی ایس سی میں بھی طالبات نے سو فیصد نتائج پیش کئے ہیں۔ جبکہ لڑکوں کے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر میں شعبہ کامرس کے نتائج 86 فیصد اور شعبہ سائنس کے نتائج 93 فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کے طالب العلم شاریف قاضیا نے تین سالوں میں مجموعی طور پر  95 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔  توقع کی جارہی ہے شاریف کو اس بار یونیورسٹی لیول پرٹاپ ٹین رینک ہولڈروں میں جگہ ملے گی ۔

انجمن کی جانب سے فی الحال زائد تفصیلات موصول نہیں ہوپائی ہے۔


Share: